میٹرک بورڈ کراچی نے دہم جماعت سائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد کے حافظ عبدالرافع نے 94.55 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اعلامیہ کے مطابق شمسی سوسائٹی کی نجی اسکول کی طالبہ رومیسہ عمران نے 94.27 فیصد نمبر لےکر دوسری، نارتھ ناظم آباد کے نجی اسکول کی رخسار عبداللّٰہ نے 93.18 فیصد نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اعلامیہ کے مطابق ایک لاکھ 31 ہزار 614 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 81.23 فیصد رہا۔
اعلامیہ کے مطابق اس سال ایک لاکھ 63 ہزار بارہ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور ایک لاکھ 62ہزار 26 نے امتحانات میں شرکت کی۔