بالی ووڈ اداکارہ اور آئٹم سونگ کےلیے مشہور ملائیکہ اروڑا کو ان دنوں ٹرولنگ کا سامنا ہے اسکی وجہ ایک تقریب میں ان کا نظر آنا ہے۔
یاد رہے کہ انکے والد کی موت کو ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں اور انہی کے مطابق اس نقصان نے انھیں اور انکے خاندان کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے، ایسے میں انکے اس اقدام پر پرستاروں کا کہنا ہے کیا یہ انکا کام ہے۔
جمعہ کو اپنے والد کی موت کے بعد وہ پہلی بار پبلک میں اس وقت نظر آئیں جب وہ ایک معروف جیولری برانڈ کی جانب سے منعقدہ نوراتری تہوار میں شریک ہوئیں۔
انھوں نے اس موقع پر کارپیٹ پر چلنے کے دوران کیمروں کے سامنے پوز دیے اس تقریب کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوجائے گی۔
تاہم انکے اس اقدام سے انٹرنیٹ صارفین میں ملا جلا ردعمل نظر آیا۔ کچھ نے سوگ کے دوران اس تقریب میں انکی شرکت پر کڑی تنقید کی۔