وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مکہ ڈیفنس الائنس کے پہلے سیکریٹری جنرل نعمان محمود نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے جنرل (ر) نعمان محمود کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کا تاریخی سنگِ میل ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور دفاع کے لیے اس کے شانہ بشانہ ہے اور سعودی عرب کے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم کو دفاعی و تزویراتی تعاون بڑھانے کی حکمتِ عملی پر بریفنگ بھی دی گئی۔