• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان سے آخری ملاقات پر نانا پاٹیکر کی گفتگو وائرل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بھارتی اداکار عرفان خان کے آخری ایام سے متعلق نانا پاٹیکر کی ایک پرانی گفتگو دوبارہ منظرِ عام پر آ گئی، جس میں انہوں نے مرحوم اداکار سے ملاقات کا احوال بیان کیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں نانا پاٹیکر نے ہدایت کار وشال بھردواج کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں عرفان خان سے ممبئی میں ان کے گھر ملنے گیا تھا، عرفان خان شدید علیل تھے۔

نانا پاٹیکر کے مطابق عرفان خان نے مجھ سے کہا تھا کہ انہیں رات کی رانی کا پودا بہت پسند ہے اور میں اس بات کو یاد رکھوں۔

اداکار نانا پاٹیکر نے ویڈیو میں کہا کہ کبھی کبھی لگتا ہے کہ مجھے مادھ میں عرفان کے گھر پر رات کی رانی کا پودا لگانا چاہیے۔

واضح رہے کہ عرفان خان 29 اپریل 2020ء کو 53 سال کی عمر میں ایک نایاب نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید