• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دینا چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر دینا چاہیے۔

یہ بمات صدارتی انتخابی مہم کے دوران شمالی کیرولینا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہی ہے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں حملہ ہونا چاہیے، جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری ہتھیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید