بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر پاک بھارت تعلقات پر بات چیت کا امکان مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت تعلقات پر بات چیت سے متعلق سوال پر بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کی نوعیت کے باعث میڈیا کو اس بات میں گہری دلچسپی ہوگی تاہم میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایس سی او کثیرالجہتی اجلاس ہوگا، میں وہاں پاک بھارت تعلقات پر بات چیت کرنے نہیں جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ میں وہاں ایس سی او کا ایک اچھا رکن بننے جا رہا ہوں، میں ایک شائستہ اور مہذب فرد ہوں اس لیے ویسا ہی برتاؤ کروں گا۔
خیال رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز پاکستان میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کی تصدیق کی تھی۔
علم میں رہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے۔