جہلم میں تقریب کا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے بیمار ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تقریب کا کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی، جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا تھا، جو جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقہ ڈھوک شیریاں میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے دونوں بچے بھائی ہیں۔