ہری پور (صبا ح نیوز)گزشتہ رات جی ٹی روڈ سرائے صالح پر واقع ایک میرج ہال میں مبینہ طور پر زیریلہ کھانا کھانے سے پانچ سے زائد لوگ حالت غیر ہونے پر اسپتال پہنچ گئے، گاؤں کے رہائشی عادل خان ولد احمد نواز خان کی دعوت ولیمہ پر 1300لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا شادی کے دعوت ولیمہ پر آنے والے تمام افراد کو کھانا کھانے کے بعد اچانک باراتیوں کو قے، پیچش، معدے اور پیٹ میں درد شروع ہوگیا جس کے بعد ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہو گئی۔