حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی پر لشکر کشی کی افسوسناک رسم تحریک انصاف نے ڈالی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں عرفان صدیقی نے استفسار کیا کہ کیا کسی اور ملک میں کوئی سیاسی جماعت ایسے کرتی ہے؟ کیا ایسے لشکر کو سیاسی پارٹی کہا جا سکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ وفاق پر لشکر کشی کی افسوسناک رسم پی ٹی آئی نے ڈالی، ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وفاق کی کسی اکائی نے اس پر لشکر کشی کی ہو۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ 2016ء میں وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے اسلام آباد پر پہلا حملہ کیا، 2022ء میں بانی پی ٹی آئی وزیراعلیٰ محمود خان اور حکومتی وسائل کے ساتھ حملہ آور ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب وزیراعلیٰ گنڈاپور نے وفاق پر لشکر کشی کو معمول بنا لیا ہے۔