سندھ حکومت نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی سے جاری بیان میں ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے اسلام آباد کی صورتحال پر تبصرہ کیا۔
ترجمان سندھ حکومت نے اسلام آباد پولیس اہلکار کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور احتجاج میں سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔