• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باعث موت کے تجربے سے گزر چکا ہوں، الپچینو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ سینئر اداکار الپچینو نے کہا ہے کہ وہ 2020 میں عالمی وبا کورونا وائر کے دوران موت کے تجربے سے گزر چکے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور زیر علاج تھے۔ 

84 سالہ اداکار متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں تین حصوں پر مشتمل مشہور فلم دی گاڈ فادر، اسکارفیس اور ہیٹ شامل ہیں۔ سینئر اداکار اپنی آئندہ آنیوالی یاداشت بعنوان سونی بوائے کے منتظر ہیں۔

الپچینو کہتے ہیں کہ انہیں یاد ہے کہ ایک نرس نے ان سے کہا تھا ایک مخصوص وقت پر انکی نبض نہیں تھی۔

الپچینو کے مطابق اس صورتحال پر میرے قابل قدر اسسٹنٹ مائیکل کوئنن نے فوری اقدام کرتے ہوئے پیرا میڈکس سے رابطہ کیا اور انہیں بلایا کیونکہ جو نرس میری نگہداشت کر رہی تھی اسکا کہنا تھا کہ اسے میری ایک نبض نہیں مل رہی تھی۔ اس دوران میں مر تو نہیں سکتا تھا کیونکہ پیرا میڈکس  کے لوگ میرے گھر کے سامنے ایمبولینس میں موجود تھے۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت سوچا کہ میں نے موت کا تجربہ کیا، مجھے لگا میں زندہ نہیں ہوں۔ میرا خیال تھا کہ ایسا ہی ہے۔ تو مجھے پتہ چلا کہ میں موت کے تجربے سے گزرا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید