• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ علی امین وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کارکنان کو چھوڑ کر بھاگے، خود ساختہ روپوشی اختیار کی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسمبلی اجلاس میں موجودگی گرفتاری کا الزام لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، وہ ورکرز کو چھوڑ کر بھاگے اور خود ساختہ روپوشی اختیار کی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ لاشوں کی سیاست کا ان کا منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس اہلکار کی شہادت کا خون کس کے ہاتھوں پر ہوگا؟

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور پہلے اسرار گنڈاپور کے گھر والوں کو انصاف دیں۔ ان لوگوں نے ہمارا صوبہ دہشت گردوں کے حوالہ کردیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں سے ہوگی، کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید