• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: طلعت نفیس

صفحات: 122، قیمت: 600 روپے

زیرِ اہتمام: سرائے اردو، پبلی کیشن، سیال کوٹ۔

فون نمبر: 4692518 - 0302

طلعت نفیس ادبی دنیا میں نو آموز نہیں، لیکن نو وارد ضرور ہیں اور اگر دل چسپی کے ساتھ افسانے لکھتی رہیں، تو ایک دن ادبی دنیا میں شناخت بھی بن جائے گی۔ ہمارے پیشِ نظر، معاشرے کے تلخ و شریں حقائق پر مبنی اُن کا افسانوی مجموعہ ہے، جس میں اُن کے 14افسانے شامل ہیں۔

ان افسانوں کے عنوانات کچھ یوں ہیں:نفرت، قسمت، سیلانی، ملن کے پل، سسکیاں، چاند کی شگفتہ راہیں، زندگی کے رنگ، لمحہ، بابو صاحب، بریکنگ نیوز، لمحات کا سفر، بوجھ، شکست، آرزو اور مسافت۔ 

طلعت نفیس کے لگ بھگ تمام افسانے مقصدیت سے عبارت ہیں، حالاں کہ اب ایسے افسانہ نگار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں کہ جن کی تحریروں میں تعمیری فکر غالب ہو۔ کرن نعمان نے مصنّفہ کے طرزِ نگارش سے متعلق لکھا ہے کہ’’طلعت نفیس کے اسلوب میں جدّت بھی ہے اور بے ساختگی بھی۔ جب کہ شان دار پلاٹ، جان دار کردار اور پُراثر افسانویت ان کے افسانوں کا خاصّہ ہے۔‘‘