• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا امیتابھ صرف 25 فیصد جگر پر زندگی گزار رہے ہیں؟

کیا بالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن کا 75 فیصد جگر ختم ہوچکا اوروہ اپنی زندگی 25 فیصد پر گزار رہے ہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 82 سالہ امیتابھ بچن کی زندگی جدوجہد اور حوصلے کی روشن مثال ہے، 1982ء میں فلم ’کُلی‘ کے سیٹ پر خطرناک حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں وہ ہیپاٹائٹس بی وائرس کا شکار ہوئے، جو بلڈ ٹرانسفیوژن کے دوران منتقل ہوا تھا، اس کا علم انہیں 2005ء میں ہوا، تب تک بیماری سے جگر 75 فیصد ختم ہوچکا تھا۔

امیتابھ بچن آج صرف 25 فیصد جگر پر زندہ ہیں، وہ صحت مند زندگی کے لیے سخت ڈسپلن اور مثبت انداز زندگی اپنائے ہوئے ہیں۔

لیجنڈ اداکار ایک بار کہہ چکے ہیں جب تک زندگی ہے تب تک جہدوجہد جاری رہے گی، یہ جملہ کافی لوگوں کےلیے حوصلے کا سبب بن چکا ہے۔

امیتابھ بچن عمر کے اس حصے میں بھی فلموں، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں، جو ان کے مداحوں کے لیے متاثر کن ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید