وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایئر پورٹ کے قریب دھماکا ناقابلِ برداشت ہے، ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔
سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال پر اہم اجلاس ہوا۔
اس اجلاس میں وزیرِ داخلہ ضیاء لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی غلام نبی میمن اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے انٹیلی جنس کا کام تیز کریں۔
اُنہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کوآرڈیشن مزید مستحکم کرنے کی ہدایت دے دی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے حکم دیا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے۔
اُنہوں نے یہ حکم بھی دیا کہ مشترکہ کمیٹی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات کرے گی۔