وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چینی قونصل خانے پہنچ گئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہارِ تعزیت کے لیے چینی قونصل خانے پہنچے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چینی قونصل جنرل سے کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ، تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکے میں 2 چینی باشندوں اور ایک مقامی شخص سمیت 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے زخمی مخلتف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیر ملکی سوار تھے۔