پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر اب ہمیں مذمتوں سے آگے بڑھنا ہوگا۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کے تحت یومِ یک جہتیٔ فلسطین پر کلفٹن تین تلوار پر مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی پر دنیا کی بڑی طاقتیں خاموش ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم فسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اب تک 41 ہزار سے زائد مظلوم فلسطینی شہید ہو چُکے ہیں، غزہ کی صورتِ حال پر دنیا بھلے خاموش رہے مگر پیپلز پارٹی خاموش نہیں رہ سکتی۔