صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔
آصف علی زرداری نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ میں دو چینی شہریوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے جاں بحق ہونے والے چینی شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی و خوش حالی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مؤثر کارروائی کرنا ہو گی۔
اُنہوں نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں چینی شہریوں اور اُن کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔