• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل، ساڑھے41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

فوٹو فائل
فوٹو فائل

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا ایک سال مکمل ہوگیا۔ ایک سال کے دوران جنگی جرائم پر مبنی اسرائیلی بمباری سے غزہ کے41 ہزار 870 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ 

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا میں 69 فیصد بچے اور خواتین شامل ہے۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا میں 16 ہزار 756 بچے اور 11 ہزار 346 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کے ہر 55 فلسطینیوں میں سے ایک شہید ہو چکا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک سال میں غزہ کے97 ہزار 166 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 23 میں سے ہر ایک فلسطینی اسرائیلی حملوں سے زخمی ہوا ہے۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بننے والی عمارتوں تلے 10 ہزار سے زیادہ فلسطینی لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید