• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کی قرارداد میں صرف فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کی بات ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کی قرارداد میں صرف فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کی بات ہوگی، ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہاں بجا طور پر دو ریاستی حل سے متعلق قائداعظم کی پالیسی کی بات کی گئی، ہم آج ہی ایک ورکنگ گروپ بنائیں گے جو دارالحکومتوں میں پیغام پہنچائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ ہوا ظلم قیامت تک بھلایا نہیں جاسکے گا، میں نے اقوام متحدہ میں عالم اسلام کے دل کی تصویر کی عکاسی کی ہے، جیسے ہی اسرائیلی وزیراعظم آئے ہمارے وفد نے واک آؤٹ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بہت اچھے انداز میں بات کی ہے، سب سے پہلے ہمیں خونریزی کو بند کروانا ہوگا، یہی ہماری اولین ذمہ داری ہے، فلسطینی طلباء کو پاکستانی یونیورسٹیز میں داخلے دینے کی تجویز پر عمل کریں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ بطور وزیراعظم اور پاکستانی آئی ایم ایف پروگرام کی فکر ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک کی سیاسی قیادت یک زبان ہے، ایوان صدر میں جاری آل پارٹیز کانفرنس میں مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

 ایوان صدر میں جاری اے پی سی سے صدر زرداری، نوازشریف، فضل الرحمان، حافظ نعیم الرحمان خالد مقبول صدیقی اور ایمل ولی خان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

قومی خبریں سے مزید