• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، چین

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی میں چینی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے پر چینی وزارت خارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

بیجنگ سے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ چینی شہریوں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور حملے کے متاثرین و ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکا دشمن ہے۔ پاک چین اعتماد، تعاون اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی دہشت گرد قوتوں کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ 

ترجمان نے کہا چین پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

ترجمان نے کہا پاک چین تعلقات سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کےلیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں 2 غیرملکیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید