پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 19برس ہوگئے۔ 8 اکتوبر 2005 کو 7اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔
زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ آبادیاں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں، ہنستے بستے شہر سیکنڈوں میں اجڑ گئے۔
یاد رہے کہ مجموعی طور پر 28000 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ زلزلے کی زد میں آیا جس نے 400 گاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ متاثرہ علاقوں میں 16ہزار اسکول اور 80 فیصد صحت کے مراکز مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور دوست ممالک نے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کرکے زلزلہ متاثرین کو دوبارہ زندگی کی جانب لوٹانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔