نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں سڑکوں پر فلسطینی اور اسرائیلی حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری غزہ تنازع کو ایک سال مکمل ہونے پر مین ہٹن کی سڑکوں پر فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے مارچ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں لوگ نیویارک میں اسرائیلی شہریوں کی یاد میں بھی جمع ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں جانی کے مظاہرین کی نیویارک پبلک لائبریری کے باہر اور ٹائمز اسکوائر پر پولیس کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران امریکی پولیس نے 6 افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔