معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے فوجی اڈوں پر حملے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایرانی انقلابی گارڈز کے اڈوں اور انٹیلی جنس مراکز پر حملہ کرے گا۔
اخبار نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیلی حملے پر ردِعمل دیا تو ایران کے ایٹمی مراکز پر حملہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے اسرائیل سے ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ پہلی بار ہمارے پاس خوفناک ردِعمل کے خوف کے بغیر ایران پر حملے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واحد موقع ہے جب ایرانی حکومت اور جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی قانونی حیثیت اور صلاحیت دونوں موجود ہیں۔