• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی دھماکا، خودکش حملہ آور تعلیم یافتہ نکلا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ سگنل پر دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نوشکی کے سرکاری اسکول سے 2016ء میں میٹرک کیا۔

خودکش حملہ آور نے منڈی بہاؤالدین کے ٹیکنیکل کالج سے سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا تھا۔

حملہ آور نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں بی بی اے میں داخلہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب 6 اور 7 اکتوبر کی شب زوردار دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اس واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

کراچی میں جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، جہاں ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ میں 6 سے 8 نمبرز مشکوک قرار پائے ہیں، مشکوک نمبروں کے تمام کوائف چیک کیے جا رہے ہیں، دہشت گرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی انجینئرز کے بارے میں جنہیں معلومات تھیں انہیں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید