• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیخلاف دوبارہ رٹ دائر

پشاور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے خلاف دوبارہ رٹ دائر کردی گئی۔ 

اس حوالے سے عزیز الدین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کردی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی تھی۔ 

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے حلف کی پاسداری نہیں کر رہے، وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور عوام کو وفاق کےخلاف اکسا رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعلیٰ کو درج مقدمات میں فوری طور گرفتار کیا جائے جبکہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو علی امین کی برطرفی کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید