وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ اچھے برے وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔
اسلام آباد میں سعودی عرب کے ساتھ ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج دستخط کیے گئے منصوبے دونوں ملکوں کے بھائی چارے اور قربت کا اظہار ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کی۔ سال 2005 میں پاکستان میں زلزلہ آیا تو بھی سعودی عرب نے ہماری مدد کی، سعودی عرب جیسے دوست ممالک کی مدد سے پاکستان دوبارہ کھڑا ہوا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان ترقی، امن اور آگے بڑھنے کے مشترکہ تصور کے حامل ہیں۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ کل سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی ایک وفد پاکستان آئے گا۔ سعودی وفد دو ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پر بات کرے گا۔