وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون کا کام ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق نائیک نے کہا کہ امید ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے نئے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت سے متعلق ہمارا موقف ہے کہ آئینی عدالت بننی چاہیے، اس سے ملک کا فائدہ ہی ہے نقصان نہیں۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ آئینی عدالت سے بہت سارے کریمنل اور سول کیسز کم ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر قانون کی مجوزہ آئینی ترمیم کا جائزہ لے کر کچھ ترامیم اور تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔
فاروق ایچ نائیک نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔