• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی، اے این پی نے پی ٹی ایم پر پابندی کی مخالفت کردی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی مخالفت کردی۔

اے این پی سربراہ ایمل ولی خان نے پختون قومی جرگے میں شرکت کا اعلان کیا اور کہا کہ جہاں پختونوں کے حقوق اور وسائل کی بات ہوگی، اے این پی صف اول میں کھڑی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی ایم پر پابندی سے مسئلے حل نہیں ہوں گے بلکہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔

ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ پختون قومی جرگے میں اے این پی پی ٹی ایم کا وفد میاں افتخار کی قیادت میں شرکت کرے گا۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ پر پابندی لگانے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی ایم کے جرگے کا ایجنڈا واضح ہونے کے بعد شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید