مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات میں مودی کی جماعت کو شرمناک شکست ہوگئی، ووٹروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مسترد کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ایم ایس کے مطابق ووٹروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسترد کر دیا، کانگریس نیشنل کانفرنس اتحاد نے 49 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کرلی۔
کے ایم ایس کے مطابق کانگریس نیشنل کانفرنس اتحاد کی کشمیر اسمبلی میں حکومت بنانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ بی جے پی اب تک 90 میں سے 29 نشستیں حاصل کر پائی۔
کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کےلیے 18ستمبر سے یکم اکتوبر تک 3 مراحل میں ووٹنگ ہوئی تھی۔
دوسری جانب ریاست ہریانا میں بی جے پی کو 48 نشستوں کے ساتھ کامیابی ملی، کانگریس کی 36 نشستوں پر کامیابی ہوئی، کانگریس نے نتائج مسترد کر دیے، انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔