خیبر میں جیو نیوز کے رپورٹر قاضی فضل اللّٰہ کے بیٹوں پر پشاور میں حملہ کیا گیا ہے۔
قاضی فضل اللّٰہ کے مطابق چھریوں کے وار سے دو بیٹے اور ایک بھانجا شدید زخمی ہوا ہے۔
قاضی فضل اللّٰہ کا کہنا ہےکہ 20 سالہ بیٹا اسامہ اور بھانجے عابد خان کی حالت تشویش ناک ہے، تینوں بچے اسد مارکیٹ سے اسد کالونی اپنی رہائش گاہ جا رہے تھے کہ تاک میں بیٹھے چاقو بردار افراد نے حملہ کیا۔
تھانہ ناصر باغ پولیس نے 2 افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر قاضی فضل اللّٰہ کو پہلے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔