کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تجاوزات کیخلاف درخواست پر کمشنر کراچی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔قبل ازیں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے 21جون 2010، 13 فروری 2014، 5 مئی 2016اور 27 مئی 2016 کے تحت سندھ حکومت اور ڈپٹی کمشنر شرقی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کرکے 1100 الاٹیز کو قبضہ دیا گیا تھا۔