اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس کے ملزمان بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی۔ منگل کو عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں بغیر کارروائی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز کیس کے ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردجرم عائد کرنا تھی۔ اڈیالہ جیل سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔جیل حکام نے بھی سیکورٹی خدشات کے باعث جیل سماعتیں ملتوی کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔