فیصل آباد کے گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں دو سر والی 10 دن کی بچی کا کامیاب آپریشن ہو گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشی بچی کے پیدائشی طور پر دو دماغ تھے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیورو سرجن ڈاکٹر فیصل کی سربراہی میں ٹیم نے کامیاب آپریشن کیا۔
اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل فیروز نے کہا کہ اضافی سر اور دماغ دھڑ سے جڑے سر سے بھی بڑا تھا۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد اضافی سر الگ کر دیا گیا ہے، بچی صحت مند ہے۔