سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کو باغِ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی۔
عدالتِ عالیہ نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ کو 2 ہفتوں کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 13 اکتوبر کو کراچی میں جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی ہے۔