• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار پنجوتھا کی مبینہ گمشدگی پر درخواست دائر

انتظار پنجوتھا-- فائل فوٹو
انتظار پنجوتھا-- فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی مبینہ گمشدگی پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

وکیل علی اعجاز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ سے 8 اکتوبر کی شام 4 بجے سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انتظار پنجوتھا کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی، پولیس اور دیگر اداروں سے رابطہ کیا مگر تاحال ان کا کچھ علم نہ ہو سکا۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انتظار حسین پنجوتھا کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔

اس حوالے سے وفاق کو سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید