ملک میں سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہو گیا، آج ایک تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالرز کم ہو کر 2617 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔