• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل فیملی پنشن مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہداء کے لواحقین تک محدود

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہداء کے لواحقین تک محدود کر دی گئی۔

خزانہ ڈویژن نے اسپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کر دی۔

خزانہ ڈویژن کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہداء کے اہلِ خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک پنشن لینے کے مجاز ہوں گے۔

قبل از وقت رضا کارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن میں سالانہ 3 فیصد کٹوتی ہو گی۔

وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے پنشن رولز میں ترامیم سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔

تجارتی خبریں سے مزید