پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار ی ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 924 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 511 پر آ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 56 پیسے کا تھا۔