پہلی ششماہی میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 52 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تجارت کے حکام کے مطابق جولائی تا دسمبر میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 75 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز رہیں۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے برآمدات 49 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز تھیں۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر 2024ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 17 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز رہا۔
وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر 2023ء میں افغانستان کے لیے برآمدات کا حجم 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا۔
حکام نے بتایا کہ نومبر 2024ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں۔