بالی ووڈ اداکارہ ترپتی دیمری نے کہا ہے کہ ان کی گزشتہ برس کی فلم اینیمل کے حوالے سے انھیں غیر مہذبانہ اور جارحانہ تبصرے موصول ہوئے جس پر وہ رو پڑی تھیں۔
دہلی سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ایسا منفی رویہ کیوں اختیار کیا جا رہا ہے۔ فلم اینیمل سے قبل کبھی اس قسم کی تنقید نہیں ہوئی، لیکن اس فلم کے بعد ایسا بہت زیادہ ہوا۔ تاہم اس کے باوجود میں خوش ہوں کہ مجھے اتنے اہم لوگوں کے ساتھ کام کا موقع ملا۔
حال ہی میں رنویر الہ آبادیا کے یوٹیوب چینل پر ان انٹرویو کے دوران ترپتی دیمری نے اس صورتحال سے کیسے عہدہ برآں ہوئیں، اس پر گفتگو کے دوران کہا کہ وہ فلم پر منفی تنقید اور غیر مہذبانہ رویے پر کئی روز تک روتی رہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے کیریئر میں پہلی بار ہوا۔ یاد رہے کہ ترپتی نے اپنا بالی ووڈ کیریئر آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی فلم مم سے کیا، جس کے بعد وہ لیلیٰ مجنوں، بلبل اینڈ قلا میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔
تاہم رنبیر کپور کی فلم اینیمل میں ایک مختصر کردار کے بعد انھیں کافی شہرت ملی ہے، وہ آخری بار وکی کوشل کے ساتھ بیڈ نیوز میں نظر آئیں، جبکہ انکی آئندہ آنے والی فلم وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو میں نظر آئیں گی۔