• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اسٹے دینے والا سینئر سول جج معطل


مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اسٹے دینے والے سینئر سول جج کو معطل کردیا گیا۔

اسٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللّٰہ کو او ایس ڈی بنا کر ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دیا، سینئر سول جج انعام اللّٰہ کے انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللّٰہ کو ہائیکورٹ بھی طلب کیا۔

قومی خبریں سے مزید