خیبر پختونخوا حکومت نے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی سرگرمیوں کو پابندی کو یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کالعدم پی ٹی آئی کی سرگرمیوں پر عائد پابندی پر عمل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی ایم آئین پاکستان اور ریاست پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، کسی جلسے جلوس اور سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ کالعدم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کو وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔