صدرِ مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کے دورے پر جائیں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق صدر زرداری ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔
فورم کا عنوان زمانوں اور تہذیبوں کے درمیان تعلقات امن و ترقی کی بنیاد ہے۔
ترجمان کے مطابق بین الاقوامی فورم اشک آباد میں 10-11 اکتوبر 2024ء کو ہو گا۔
بین الاقوامی فورم ترکمان دانشور، شاعر اور فلسفی، مقطیمقلی فراگی کی 300 ویں سالگرہ پر کیا جارہا ہے۔
فورم میں صدر زرداری خطے کے لیے امن، اتحاد اور ترقی کی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وہ فورم کے ضمن میں ترکمانستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔