• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وفد کی پاکستان آمد، دو ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان


فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

سعودی وزیر خالد بن عبدالعزیز کے ساتھ 130 سرمایہ کار بھی ان کے ساتھ اسلام آباد پہنچے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے جو سعودی انویسٹمنٹ وفد آیا تھا یہ اس کا تسلسل ہے، پاک سعودی پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں انویسٹمنٹ آگے بڑھ رہی ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 130 لوگوں کا وفد آرہا ہے، سعودی پرائیویٹ سکیٹر کا اتنا بڑا وفد کبھی پہلے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وفد میں 50 سے زیادہ کمپنیاں، 80 سے زیادہ بزنس مین ہیں، سعودی وفد کی مکمل سہولت کاری کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعوی وزراء بھی بات کریں گے اور اس انویسٹمنٹ کا فریم ورک آپ کے سامنے رکھیں گے، پاکستان اور سعودی عرب 2030 وژن پر ساتھ کام کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید