انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 79 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 72 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ رجحان منفی میں بدل گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 216 پوائنٹس کم ہو کر 85 ہزار 453 پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 86 ہزار 13 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 669 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔