• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج: نئی بلند ترین سطح کے بعد منفی رجحان


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ بلندی کے بعد منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

مثبت آغاز اور نئی بلندترین سطح بنانے کے بعد 100 انڈیکس منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 84 پوائنٹس کم ہو کر 85 ہزار 579 پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 86 ہزار 451 کی بلندی کو بھی چھو گیا۔

واضح رہے کہ 100 انڈیکس یکم اکتوبر سے 5 ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دگنا ہونے کے باوجود شیئرز منافع کا تناسب 4 مرتبہ ہے: معاشی تجزیہ کار

حصص بازار کے انڈیکس کے عروج کے حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ جون 2023ء کی41 ہزار کی کم ترین سطح سے 100 انڈیکس 86 ہزار ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 100 انڈیکس 15 مہینوں میں 110 فیصد روپے میں اور 115 ڈالرز ٹرم میں بڑھا ہے۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کے مطابق 15 مہینوں میں دگنا ہونے کے باوجود شیئرز کی قیمت اور منافع کا تناسب 4 مرتبہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تناسب سرمایہ کاری کی ممکنہ قدر کا اظہار ہے۔

انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا

ادھر انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 67 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید