صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت و پشتون قومی جرگہ کامیاب رہا۔
میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی پشتون قومی جرگہ ممبران سے جمرود میں ملاقات ہوئی۔ جرگہ پشتون روایات کے مطابق ہوا۔
میاں افتخار نے بتایا کہ پشتون قومی جرگہ منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔
خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لیے گرینڈ جرگے نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو مکمل اختیاردیا تھا کہ علی امین کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے کالعدم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ سے ملاقات کریں، پشاور میں ہوئے گرینڈ جرگے میں وفاق کی نمائندگی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی۔
مذاکرات کا اختیار ملنے پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب تک جو کارروائی ہوئی وہ اس پر ریاست کی وجہ سے خاموش تھے۔
گرینڈ جرگے میں پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور این ڈی ایم نے شرکت کی۔