• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما سعید احمد مغل انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن کے سینئر رہنماسعید احمد مغل مختصر علالت کےبعدبدھ کو انتقال کرگئےان کی نمازِ جنازہ بعدنماز جمعہ 1:30بجے ربانی مسجد گیلانی ریلوے اسٹیشن، گلشن اقبال بلاک 13B میں ان کی رہائشگاہ A-84،بلاک 13گلشن اقبال کے نزدیک ادا کی جائے گی اور تدفین محمود آباد قبرستان پانچ نمبر میں ہوگی مرحوم سعید احمد مغل جنرل سیکرٹری کراچی کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن اور کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر سندھ کے عہدوں پر فائز رہے ان کےانتقال پر چیئرمین کراچی کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن نعیم کاظمی، صدر رضا علی عابدی اور دیگر ممبران جن میں حیدر کاظمی، انجینئر رحیم احمد، تنویر احمد، عابد برنی نے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ملک بھر سے سے مزید