• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے 100 سال قدیم برگد کا درخت کٹنے سے بچا لیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سو سال قدیم برگد کا درخت کٹنے سے بچا لیا گیا۔

برگد کا درخت کٹنے سے بچا کر جلو فارسٹ پارک شفٹ کر دیا گیا ہے۔

پلانٹ فار پاکستان کے تحت اس درخت کی باقیات سے ایک ایکڑ جنگل جلو فارسٹ میں لگا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹاؤن شپ لاہور کے ایجوکیشنل کمپلیکس میں یہ درخت لگا ہوا تھا۔

سینیئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے زور دیا کہ درختوں کی حفاظت اور بحالی عادت بناٸیں، بچوں کو اس کی تربیت دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ درخت بھی سانس لیتے ہیں، جو بے شمار جانوروں کا مسکن اور ایکو سسٹم کا اہم حصہ ہیں۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی خاص ہدایت ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کو نہیں کاٹنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید